شام کے حمص شہر کے آس پاس کی جنگ کے سبب تقریبا 40 ہزار شامی شہری نقل مکانی کر گئے ہیں اور اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی نے پناہ گزینوں کی اس حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اپوزیشن لڑاکوں پر شام کی
فوج کے حملے گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہیں اور حمص کے آس پاس لڑائی کے سبب لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر جانے پر مجبورہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے امور کے دفتر کی جانب سے کل بتایا گیا کہ حمص کے نزدیک سے لوگ سرحدی اعجاز قصبہ، باب السام اور سجاو پناہ گزین کیمپوں میں جا رہے ہیں۔